شدید سردی کی لہر، سکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کر دی گئی

Khyber Pakhtoonkhwa cold wave, City42, Schools vacations, Extension in vacations, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخواہ حکومت نے شدید سردی کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی۔ 

پشاور میں صوبائی  محکمہ تعلیم نے پرائمری تک سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا

پانچویں جماعت تک تمام نجی اور سرکاری پرائمری سکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ   مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سرما کی تعطیلات بدستور 9 جنوری کو ختم ہوں گی تاہم تعطیلات کے خاتمہ پر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ چھٹیوں کے بعد پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول صبح  9:30 بجے کھلیں گے اور سہ پہر  3:30 بجے بند ہوں گے۔