ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ پنجاب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ پنجاب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے 9 جنوری کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اراکین کو کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔ذرائع کا بتانا ہے قانونی ماہرین نے عمران خان کو رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے، اعتماد کے ووٹ کے لیےگورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-07/news-1673086929-3171.jpg

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے عمران خان کو رائے دی ہے کہ اگر عدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہو جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-07/news-1673087010-8258.jpg

یاد رہے کہ عمران خان نے تمام پارٹی اراکین کو 9 جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے اور گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی مستعفی ہو جائیں گے۔