درجنوں طالبات کا کورونا پازیٹو، صحت مند لڑکیوں کیساتھ ہاسٹل میں قرنطینہ

King Edward Medical College Lahore
کیپشن: King Edward Medical College
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی طالبات کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہوگئیں، کورونا کا شکار طالبات کو صحت مند طالبات کے ساتھ ایک ہی ہاسٹل میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل نرسنگ کالج کی 26 سے زائد طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،  میو اسپتال میں طالبات کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے، نرسنگ کالج کی طالبات کو ہوسٹل میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کورونا مثبت اور منفی طالبات کو ایک ساتھ ہوسٹل میں رکھا گیا ہےجس کے باعث نرسنگ کالج کی طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer