صبور علی کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم

صبور علی کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن ( زین مدنی)نئے سال کے آغاز پر شوبز فنکاروں کی شادیوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، گزشتہ دنوں اریبہ حبیب کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات ختم ہوئیں تو اب صبورعلی اور علی انصاری کی شادی کی  تقریبات جاری ہیں، اداکارہ صبورعلی کی مایوں کی تصاویر اور  ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

اداکارہ صبور علی نے 5 اور 6 جنوری کی درمیانی شب انسٹاگرام پر 'مایوں' کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی تقریبات کی تصدیق کی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور علی انصاری کو ایک دوسرے کو 'ابٹن' لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے مختصر کیپشن میں 'بسم اللہ' لکھا اور ان کی تصویر پر متعدد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علی انصاری نے بھی مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونے کی تصدیق کی۔

View this post on Instagram

A post shared by ~????❤✌ (@lollywoodics_)

علاوہ ازیں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی صبور علی کے 'مایوں' کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کے 'مایوں' کی تقریبات میں ان کی بہن اداکارہ سجل علی سمیت ان کی قریبی سہیلیوں اور مختلف اداکارائوں کو بھی دیکھا گیا۔

خبریں ہیں کہ دونوں کی 10 جنوری تک ہوجائے گی اور ان کے ولیمے کی تقریب ممکنہ طور پر 15 جنوری کو ہوگی، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔