ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار، خبردار! شہر میں پولیو وائرس کا انکشاف

ہوشیار، خبردار! شہر میں پولیو وائرس کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) شہر میں پولیو کے خلاف پے در پے مہمات بھی بے سود، پولیو کا خطرہ برقرار، قومی ادارہ صحت نے آؤٹ فال روڈ سے حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کو پولیو فری بنانے کیلئے شعبہ صحت کی تمام تر کوشش اور دعوؤں کے باوجود بہتری نہیں آسکی۔ ایک مرتبہ پھر شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونے میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی جانب سے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

 شہر میں گزشتہ ایک برس سے پولیو وائرس کی موجودگی کی بار بار تصدیق پولیو کے خلاف ضلعی شعبہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پولیو سے بچاو کیلئے بچوں کو قطرے پلائے گئے لیکن اس کے باوجود پولیو کا خطرہ ٹل نہیں سکا ہے۔