یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا بیل آوٹ پیکج کھٹائی میں پڑ گیا

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا بیل آوٹ پیکج کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا بیل آوٹ پیکج کھٹائی میں پڑ گیا، لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالیں نایاب ہو گیئں جبکہ کمپنیوں کی جانب سے اشیا کی سپلائی بھی بند کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے لئے گزشتہ سال اکتوبر میں بیل آوٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا لیکن دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت تاحال کمپنیوں کی ادایئگئیاں نہ کر سکی اور نہ ہی بیل آوٹ پیکج کے تحت کارپوریشن کو چودہ ارب روپے ادا کر سکی۔

 کمپنیوں کو ادایئگیاں نہ ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر سے کمپنیوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی ہے جبکہ کارپوریشن کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چینی اور دالوں کی خریداری کے لئے ٹینڈرز بھی نہ ہو سکے جسکے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالیں نایاب ہو چکی ہیں۔

 ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اپنا وعدہ پورا نہ کیا اور بیل آوٹ پیکج فراہم نہ کیا تو آئندہ ماہ تنخواہیں ملنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer