بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن: بھارت کی ویزوں کیخلاف ہٹ دھرمی پراحتجاج

بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن: بھارت کی ویزوں کیخلاف ہٹ دھرمی پراحتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان نے پاک و ہندمیں عوامی سطح پر ویزوں کے اجراء پر پابندیاں عائد کرنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی۔ بھارت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، تاکہ تعلقات میں بہتری آ سکے.

تفصیلات کے مطابق بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام پاک و ہندمیں عوامی سطح پر ویزوں کے اجراء پر پابندیاں عائد کرنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے 34400 پاکستانیوں جبکہ پاکستان نے40000 کے قریب بھارتیوں کو ویزے جاری کئے۔

 انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن نے12 لاکھ 90 ہزار بنگالیوں کو ویزے جاری کئے۔ حضرت نظام الدین اولیاء اور خواجہ غریب نواز کے عرس پر پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

مقررین کا مزید کہناتھاکہ شمعیں روشن کرنے کا مقصد ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آ سکے۔