ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ 2026، بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے دی

ورلڈکپ 2026، بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے ورلڈکپ میں ایک  اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔

  بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جانیوالے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے امریکا کو جیت کے لیے 162رنزکا ہدف دیا تھا، امریکی ٹیم بھارت کے 162 کے تعاقب میں 132رنز بناسکی۔

 ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 20 اوورز میں 132 رنز تک ہی محدود رہی۔ بھارتی بولرز نے آخری اوورز میں سخت لائن و لینتھ کے ساتھ دباؤ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں بھارت نے ورلڈکپ میں ایک  اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔ محمدسراج کی 3، اکشرپٹیل اورارشدیپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔