ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت میچ،سری لنکا کی پی سی بی کو فیصلے پر نظرثانی کیلئے ای میل

پاک بھارت میچ،سری لنکا کی پی سی بی کو فیصلے پر نظرثانی کیلئے ای میل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا  کرکٹ بورڈنے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے سے ٹورنامنٹ کے شریک میزبان سری لنکا کرکٹ کو کافی مالی نقصان پہنچے گا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کے ساتھ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی درخواست پر بات کرے گا کہ وہ T20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے لیکن بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کا میچ آئی سی سی اور براڈکاسٹرز کے لیے ایک بڑا ریونیو کمانے والا ہے۔پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو اور پالی کیلے میں کھیل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حکومتی اور کرکٹ کی سطح پر تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، اسلئے سری لنکا کرکٹ بورڈ کی ای میل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا نے محسن نقوی سے براہ راست رابطہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ سری لنکا کو اس وقت پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے، کیونکہ پاک بھارت میچ کی منسوخی سے سری لنکن بورڈ کو ٹکٹوں کی فروخت اور مہمان نوازی کی خدمات سے ہونے والی آمدنی میں کافی نقصان ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے شمی سلوا کو یقین دلایا ہے کہ وہ حکومت سے بات کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  ایک بار پھر میچ کے حوالے سے اپنی حکومت سے مشاورت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پاک بھارت  میچ کو آئی سی سی اور براڈکاسٹرز کیلئے سب سے بڑا کشش سمجھا جاتا ہے اور اسلئے یہ میزبانوں کیلئے مالی لحاظ سے اہم ہے۔ رپورٹ کے مطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو اپنا موقف تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے بیک چینل مذاکرات کی تلاش شروع کر دی ہے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو مبینہ طور پر اس معاملے پر غیر رسمی بات چیت شروع کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔