سٹی 42: وزیر اعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام ، 10 ہزار سے زائدبچوں کی مفت ہارٹ سرجریز کی گئیں ۔
چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام بارے پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق اورایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے
سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔
مانیٹرنگ فریم ورک، سروس ڈلیوری اور دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی گئی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا سے 420 بچوں کی ہارٹ سرجریز ہوئیں، آزاد کشمیر سے 249، اسلام آباد سے 106، بلوچستان سے 28 بچوں کی سرجریز ہوئیں۔گلگت بلتستان 34 ، سندھ سے 27 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجری ہوئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App