ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے حویلی لکھا کے سہولت بازار میں 2 مقامات پر کارروائی کی ہے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے اور بکرے کا گوشت تلف کیا گیا۔

 ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔

 ڈی جی فوڈز کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں اور مضرِ صحت گوشت اوکاڑہ اور ملحقہ جگہوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔