ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

300سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے معروف اداکارانتقال کر گئے

300سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے معروف اداکارانتقال کر گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کو طبیعت خرابی کے باعث ناروِک ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔

 ہسپتال کے چیئرمین  راجندر بہادر سنگھ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، دوران علاج ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئے۔

 راجندر بہادر سنگھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اداکار کی ای سی جی سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا نام تھے، انہوں نے کئی دہائیوں کے دوران نیپالی، بالی وڈ اور بھوجپوری فلموں میں بڑے پیمانے پر کام کیا۔ 

 سنیل تھاپا 300 سے زیادہ نیپالی فلموں میں نظر آئے اور انہوں نے کئی ہندی، تامل  پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔