سٹی42: بسنت کے تہوار کے باعث مارکیٹ میں چکن گوشت کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں چکن کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چکن گوشت فی کلوگرام 22 روپے مہنگا ہو کر 548 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کے فارم ریٹ 350 روپے فی کلوگرام مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ہول سیل ریٹ 364 روپے اور پرچون ریٹ 378 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ انڈے فی درجن 39 روپے سستے ہو کر 298 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تہوار کے موقع پر چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے جبکہ دکانداروں کے مطابق مانگ میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔