ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری

 دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹممنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔