ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کا دوسرا روز، صبح سویرے آسمان پتنگوں سے خالی

بسنت کا دوسرا روز، صبح سویرے آسمان پتنگوں سے خالی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:بسنت کے دوسرے دن صبح سویرے لاہور کا آسمان پتنگوں سے خالی ہے۔ 

گلیاں، چھتیں اور چھجے خاموش، رات بھر کے جشن کے بعد شہر نیم خوابیدہ، تھکن اتارنے کے لیے آرام میں مصروف ہیں۔ البتہ کئی شہری ناشتہ پوانٹس پر مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہونے لگے۔
لاہور میں بسنت کا جشن آج بھی بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔

بسنت کے پہلے روز بھی مہنگی ڈور،پتنگوں کے باعث شہریوں کی اکثریت بسنت منانے سے محروم رہی تھی۔

گزشتہ روز ہوا نہ چلنے کے باعث بھی  شہری متاثر ہوئے تاہم آج بسنت کے دوسرے روز شہر میں ہوا کی رفتار تیز ہے،امید ہے شہری بہتر طور پر بسنت کے تہوار سے محظوظ ہوں گے۔