ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ؛ زہریلی شراب نے 33 افراد کی جان لے لی

 ترکیہ؛ زہریلی شراب نے 33 افراد کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بوٹلِگ‘ شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 20 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انقرہ کے علاقائی گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انقرہ میں شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر 20 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، تمام افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔

انقرہ کے گورنر واسپ ساہین نےصحافیوں کو بتایا کہ واقع کے بعد زہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 102 ٹن شراب قبضے میں لے لی، پولیس نے 13 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔