ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 پر جعلی کال چلانے والے ملزم کو چھڑانے تھانے آنے والے نوسربازکی پولیس کو تڑیاں

15 پر جعلی کال چلانے والے ملزم کو چھڑانے تھانے آنے والے نوسربازکی پولیس کو تڑیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  غالب مارکیٹ پولیس نے  کارروائی کے دوران جعلی سرکاری ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے جاوید نامی ملزم کو اغوا کی بوگس کال کرنے پر حراست میں لیا تھاجبکہ نوسرباز ملزم نے خود کو ایک اہم ادارے کا سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے جاوید کو چھڑوانے کی کوشش کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق نوسرباز ملزم نے پہلے رعب و دبدبہ ڈالنے کی کوشش کی اور ملازمت اور سروس کارڈ کا پوچھنے پر جھوٹ بول کر اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کیا تاہم  ترجمان کے مطابق تصدیق کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ سلیم نامی ملزم حقیقت میں سرکاری ملازم نہیں تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کی جا رہی ہے اور اس قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔