وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔
قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہو گا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے،گلوکار علی ظفر،عارف لوہار ،آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے،افتتاحی تقریب میں آتش بازی ،لائٹس شو ،ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔