وزیرآباد؛ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف الیکشن سے دستبردار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیئر عالم : وزیرآباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقے PP-35 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ 

 چوہدری محمد یوسف کا یہ بیان پولیس حراست کے بعد سامنے آیا، انہوں نے یہ بیان ایک ویڈیو کی صورت میں جاری کیا ہے جس میں وہ عام انتخابات 2024ء سے دستبردار ہونے کا اعلان کررہے ہیں۔

 خیال رہے کہ چوہدری محمد یوسف کئی روز سے پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دوران حراست ان پر شدید دباؤ ڈال کر یہ بیان لیا گیا ہے۔