عام انتخابات2024؛ پوسٹل بیلٹ پیپرز جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا

عام انتخابات2024؛ پوسٹل بیلٹ پیپرز جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عام انتخابات2024 کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا، آج رات 12 تک آر اوز کے پاس پہنچنے والے پوسٹل بیلٹ پیپرز گنتی میں شامل ہوسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق آج رات 12 کے بعد پہنچنے والے پوسٹل بیلٹ پیپرز کو گنتی میں شامل نہیں کیا جائیگا، ریٹرننگ افسران پوسٹل بیلٹ پیپرز کو حتمی نتیجہ کی تیاری کے وقت شامل کرینگے۔ ملک بھر قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کئے گئے،قومی اسمبلی کےلیے 2 لاکھ 6 ہزار 533 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے،صوبائی اسمبلیوں کےلیے 2 لاکھ 42 ہزار 754 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے۔

 پنجاب اسمبلی کےلئے 74 ہزار 274،سندھ اسمبلی کےلیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے،خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 81 ہزار 282 پوسٹل بیلٹ پیپرز مہیا کئے گئے،بلوچستان سے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے،سرکاری ملازمین ان کے اہلخانہ،قیدیوں اور معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت دی گئی تھی۔