لاہور میں نمونیا  سے دو، پنجاب بھر میں10 بچے جاں بحق،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

لاہور میں نمونیا  سے دو، پنجاب بھر میں10 بچے جاں بحق،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)نمونیا وائرس کے بچوں پر جاں لیوا حملے جاری،لاہور میں نمونیا سے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں نمونیہ کے وار جاری ہیں، صوبے  بھر میں نمونیا سے 10 بچے جاں کی بازی ہار گئے،پنجاب بھر میں نمونیا بخار کے 427 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
چوبیس گھنٹے میں لاہور میں نمونیا بخار کے 139 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

  خیال رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز بھی 125 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ پنجاب میں نمونیا بخار سے ایک بچہ جاں بحق ہوا تھا۔