ٹریفک پولیس کے پاس پھنسے ہوئے شناختی کارڈ آج صبح سات بجے سے شب 11 بجے تک واپس دیئے جائیں گے

Election2024, Traffic Police Lahore, City42, Traffic violation Chalan,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور ٹریفک پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ کل 8 فروری تک کسی بھی شہری کا چالان  کرنا پرے تو اس کا شناختی کارڈ نہیں لیا جائے گا۔  

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے یہ حکم اس لئے جاری کیا ہے کہ  شہریوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے درکار شناختی کارڈ ان کے پاس ہی رہے۔ 

 عمارہ اطہر  کی ہدایت کے بعد 08 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔ جن شہریوں کے شناختی کارڈ گزشتہ دنوں میں چالان ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس کے پاس ہیں وہ  شہری آج صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں۔ آج چالان ہونے کی صورت میں شہری  شناختی کارڈ کی بجائے بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم سے شہری فوری موقعہ پر چالان کے جرمانہ کی رقم جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ 

سی ٹی او عمارہ اطہر نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کی وجہ سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وائلیشن میں ملوث افراد کے خلاف  کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

جن شہریوں کے شناختی کارڈ دس روز سے پہلے ہونے والے چالان کی وجہ سے ٹریفک پولیس کے پاس تھے انہیں اپنے شناختی کارڈ واپس لینے کے لئے  ضلع کچہری جانا پڑے گا۔ 10 روز تک چالان کا جرمانہ جمع نہ کروانے پر کاغذات متلعقہ ضلع کچہری جمع کروا دئیے جاتے ہیں۔