سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا

 سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ پرویز مشرف کی میت کو فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی میت کملکس ایئر بس (9H-LIV) پر گزشتہ رات دبئی سے کراچی پہنچائی گئی تھی۔ طیارے نے دبئی ورلڈ سنٹر سے رات 8 بجکر 11 منٹ پر اڑن بھری جس نے 9 بجکر 52 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر لینڈ کیا۔طیارے کا عرب ایئر لائن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

واضح رہے کچھ روز قبل سابق صدر جنرل پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔