وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا انقلابی فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا انقلابی فیصلہ، پنجاب میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی ٹیوشن فیس ختم کردی۔ 
نگران وزیراعلیٰ سے پنجاب میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، کشمیری طلبہ کےوفدنے یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب بھر میں تقریبات کو سراہا اور  ملاقات میں ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق  شہریوں کے لئے دعا کی گئی۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 200کشمیری طلبہ کوحکومت پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان  کرتے ہوئےکشمیری طلبہ کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے ٹریفک حکام کو ہدایات جاری کردیں جس پر پنجاب میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نےنگران وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے  مزید کہا کہ میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کوٹہ مختص کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے، کشمیری طلبہ کے ویزا کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعظم سے درخواست کی جائے گی۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر ، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم،کالم نویس توفیق بٹ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی خالد مسعود گوندل،نائب صدر پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلمان حیدر کاظم،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹر حمیرا مفتی،پروفیسر منیزہ اور پروفیسر بلقیس شبیر بھی ملاقات میں مود تھیں۔