پی ایس ایل،کن گاڑیوں کا پارکنگ میں داخلہ ممنوع ہو گا؟

Psl Matches traffic advisory
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پی ایس ایل کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری،رانگ پارکنگ کے خاتمےکیلئے20فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق مجموعی طورپر11 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کے روٹس اورمتبادل راستوں پر700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے ، شائقین کرکٹ کی سہولت اورسٹیڈیم تک رسائی کیلئے5 پارکنگ اسٹینڈز ہوں گے، پارکنگ سٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔

سی ٹی اومنتظرمہدی کے مطابق ڈیوس چوک  گورنرہاؤس چوک تک کا انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند ہوگا، میچ کے دوران اچھرہ پل سے کلمہ چوک کا انٹرسیکشن بند رہے گا۔

منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈزکوکچھ لمحوں کیلئے بند کیاجائےگا،مزنگ فیروزپورروڈ سے قصور، کینٹ جانیوالی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈ بھجوایا جائےگا، اسی طرح وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، ڈیفنس موڑ، والٹن روڈ بھجوایا جائیگا، گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں اور کورونا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

۔ چنگ چی ، آٹو رکشے ، سی این جی اور ایل این جی والی گاڑیوں کا پارکنگ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔