آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

Australia open border for other countries
کیپشن: Australia
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا ویکسین مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 21 فروری سے کھول دی جائیں گی۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ وہ غیرملکی شہری جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں وہ 21 فروری سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کورونا پھیلاؤ کے باعث غیر ملکیوں کا گزشتہ دو برس سے داخلہ منع تھا۔

کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت اس فیصلے کی عرصہ دراز سے منتظر تھی اب وہ مہمانوں کو خوش آمدید  کہہ سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں آنے والے تمام افراد کو منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لازم لگی ہونی چاہئیں، ویکسین شدہ افراد کو آسٹریلیا بھرمیں نقل وحرکت کی آزادی حاصل ہوگی۔