سٹی 42:ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی وفات پا گئے۔
شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی کی عمر 80 برس تھی، مولانا مدنی حافظ عبداللہ محدث روپڑی کے ابتدائی شاگرد تھے۔ مولانا مدنی کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے پارک میں آج شام5بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا مختلف عوارض میں مبتلا تھے،آج مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے۔
سینیٹر علامہ ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر، چوہدری کاشف نواز رندھاوا ودیگر کا اظہار افسوس، مولانا مدنی کے ہزاروں شاگر د تھے۔ علامہ ساجد میر کا ان کی وفات پر کہنا تھا کہ مولانا کی وفات سے دینی حلقے ایک جید عالم دین سے محروم ہو گئے۔