علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسسٹم عملے کی مختلف کارروائیاں، دبئی سےلاہور آنے والے6مسافروں کے سامان سے80سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں،35موبائل فونز،ممنوعہ کاسمیٹک اور الیکٹرونکس اشیاء برآمد کرلیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز پی کے204سےلاہور آنے والے مسافر کےسامان سے شراب کی 45بوتلیں برآمد ہوئیں۔

دوسری کارروائی کےدوران اتحاد ایئرکی پرواز سےآنےوالے4 مسافروں کےسامان سے 35شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں،قطرایئرکی پروازکیوآر628سےلاہور آنے والی خاتون راشدہ قمر کےسامان سے ممنوعہ کاسمیٹک برآمد ہوئیں، دبئی سے ایمریٹس کی پرواز ای کے624سےآنے والےمسافرافتخار حسین سے 28موبائل فونز اور ایل سی ڈیز برآمد کی گئیں۔

کسسٹم حکام نے موبائل فونز سمیت تمام سامان قبضےمیں کر مسافروں کوگھرجانے کی اجازت دے دی جبکہ سامان ویئر ہاؤس منتقل کر دیا گیا،مختلف کارروائیوں پر ڈپٹی کلیکٹرایئرپورٹ ٹریفک زینب نے چیکنگ مزید سخت کرنےکی ہدایات جاری کردیں۔

 علاوہ ازیں اے ایس ایف عملےنے کارروائی کرتے ہوئےلاہور ایئرپورٹ سےکروڑوں روپےکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر عامرسہیل ایمریٹس کی پروازای کے623سےلاہور سےدبئی جا رہا تھا تھا،دوران ڈیوٹی اے ایس آئی محمد منظور اورغلام مرتضی نے شک کی بنیاد پر مسافر کو روکا،ڈیوٹی پرمامورعملے نےمسافر کے سامان کی تلاشی لی,دوران چیکنگ مسافرکےبیگ سے7کلو 724گرام آئس برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف نےمسافر کوآف لوڈ کردیا،کاغذی کارروائی کےبعد مسافرکو اے این ایف کے حوالےکردیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer