سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فی تولہ سونے کے نرخ ایک سو روپے کم ہوگئےمگر تاحال سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہونے کے باعث صرافہ بازاروں میں گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں معمولی کم ہوئیں جمعتہ المبارک کے روز سونا ایک سو روپے فی تولہ سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نوے ہزار تین سو روپے کا ہوگیاہے اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ بیاسی ہزار سات سو پچھتر روپے رہے ۔  سونے کی قیمتیں اگر چہ معمولی کم ہویئں مگر تاحال صرافہ بازار گاہکوں سے خالی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور قوت خرید میں خاصی کمی آچکی ہے اسلئے سونا خریدنا انکی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے ۔

یاد رہے گزشتہ روزصرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا ایک سو پچاس روپے مہنگا ہوگیا  تھا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نوے ہزار پانچ سو روپے، اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا بیاسی ہزار نوسو اٹھاون روپے کا ہوگیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer