امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافٓذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافٓذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافٓذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

      حکومت پنجاب نے خانیوال اور راجن پور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے راجن پور میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی سی راجن پور کی سفارش پر ضلع راجن پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

 اور ڈی سی خانیوال کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے ضلع خانیوال میں بھی دفعہ 144 نافذ کی ہے، محکمہ داخلہ خانیوال میں جانوروں کا فضلہ اور سالڈ ویسٹ سڑکوں پر ہپھیکنے پر پابندی ئاعد کی ہے اور اس ھوالے سے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

  محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ امتحانی سنٹرز کے ارد گرد ماحول اور بوٹی لگانے والے مافیا پر نظر رکھیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ نوٹیفیکیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer