پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی اور سی او او کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی اور سی او او کو تبدیل کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی اور سی او او کو تبدیل کرنیکا فیصلہ، سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی اور سی او او کیلئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عہدے کے افسروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

 ایم ڈی سیف سٹی علی عامرملک کا کنٹریکٹ مارچ میں ختم ہو رہا ہے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے، دونوں افسروںنے سیف سٹی میں5 سال خدمات سرانجام دیں۔

 اس حوالے سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پنجاب سید خرم علی شاہ نے تمام آر پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی کی سیٹ کیلئے ڈی آئی جی ایڈیشنل آئی جی عہدے کے افسر 7 فروری تک سی پی او بھجوا سکتے ہیں، ایم اے سوشل سائنسز، 38 سے 55 سال کی عمر اور 17 سال کا پنجاب پولیس میں اہم سیٹوں کا تجربہ مانگا گیا ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی کے لیے ایس ایس پی عہدے کے افسر 7 فروری تک درخواستیں سی پی او کو بھجوا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم اے انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنسز، قانون اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم مانگی ہے، 36 سے 52 سال عمر اور 15 سال کا پنجاب پولیس میں اہم سیٹوں پر کام کر چکا ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer