سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال، فرانزک سائنس ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے ایک اور جھوٹ سے پردہ اُٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نےپولیس موبائل  پر فائرنگ جھوٹی قرار دے دی، سی ٹی ڈی کی گاڑی پر 6 گولیاں لگیں، جو کہ سرکاری اسلحہ سے چلائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کر پولیس لائنز شفٹ کیں، پولیس لائنز ساہیوال کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ میں بھی ٹیمپرنگ کی گئی۔ساہیوال ہسپتال کےسی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ردوبدل کیا گیا۔

دوسری جانب جے آئی ٹی نےگرفتار6سی ٹی ڈی اہلکاروں کوپنجاب فرانزک ایجنسی بھجوادیا جہاں ملزمان کا فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا۔اس ٹیسٹ سےگرفتار ملزمان اورموبائل فوٹیجز کے افراد کی تصدیق ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کوسی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ  کردی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer