ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف برادران کی ملاقات، سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوارں کے ناموں پر غور

شریف برادران کی ملاقات، سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوارں کے ناموں پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات، وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل، تہمینہ دولتانہ، نزہت صادق کو سینیٹر بنانے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بڑے بھائی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔ جہاں انہوں نے مختلف پارٹی پالیسی اور آئندہ پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کےمطابق ملاقات میں آئندہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں کے ناموں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے شماریات کامران مائیکل، تہمینہ دولتانہ اور صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نزہت صادق کو سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ حال ہی میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ختیار کرنے والے مشاہد حسین سید، اسحاق ڈار یا علی ڈار کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔