ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ 2015 میں ترمیم کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ 2015 میں ترمیم کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Mosque Loud Speaker Act
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) حکومت پنجاب  نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ 2015ء میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا، ترمیم کے تحت مساجد پر 4 سپیکر لگائے جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاؤڈ سپیکر ایکٹ 2015 ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومتی نمائندگان اور علمائے کرام کےوفد میں کامیاب مذاکرات کے بعد مساجد پر 4 سپیکر لگائے جاسکیں گے۔ اس سے قبل لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت صرف ایک سپیکر کی اجازت ہے، ترمیمی ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور منظوری کے بعد سپیکر ایکٹ میں ترمیم کو رائج کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، زعیم حسین قادری کیساتھ علماء وفد نے مذاکرات کیے، وفد میں ڈاکٹر راغب نعیمی، مولانا زبیر احمد ظہیر، مولانا حسین اکبر، مولانا شیخ اظہر سمیت دیگر علماء کرام شریک تھے۔