ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امراض چشم کی تین روزہ سالانہ کانفرنس اختتام پذیر؛قومی اور بین الاقوامی مقررین نے جدید تحقیق پیش کی

 امراض چشم کی تین روزہ سالانہ کانفرنس اختتام پذیر؛قومی اور بین الاقوامی مقررین نے جدید تحقیق پیش کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  امراض چشم کی  تین روزہ سالانہ کانفرنس "43 ویں لاہور آفتھلمو سمپوزیم"  اختتام پذیر ہوگئی ۔

 7 دسمبر 2025 کو آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP)  کا سائنسی اجتماع مکمل ہوا۔ کانفرنس میں  ماہرین اور 1800 سے زائد شرکا نے  شرکت کی ۔

بین الاقوامی اور قومی مقررین نے  مختلف سیشنز میں جدید تحقیق شیئر کی۔پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کی زیر نگرانی لائیو سرجیکل سیشنز شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔صدر آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری  نے کانفرنس میں  شعبہ امراض چشم کو پیش کیا ،جنرل سیکرٹری آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کا کہنا کہ یہ تین دن شعبہ امراض چشم کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوئے۔

چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے جامع پروگرام  نوجوان ڈاکٹروں کو قیمتی علم کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے کانفرنس کو کامیاب بنانے پر تمام سوسائٹیز، عہدیداران، اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔