سٹی 42 : کراچی سے لاہور آنے والی بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان موبائل سکواڈ کے مطابق ملزم سلیم نے دوران سفر بس میں کراچی سے لاہور آنے والی خاتون کو ہراساں اور تنگ کئے رکھا ، متاثرہ خاتون نے ناکہ شیراکوٹ پر مامور موبائل سکواڈ پولیس کو مطلع کیا، شکایت موصول ہونے پر موبائل سکواڈ ٹیم نے ملزم کو فوری حراست میں لے لیا .
ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے بروقت تحفظ فراہم کرنے پر ناکہ شیراکوٹ پر مامور پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔