سٹی 42 : ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے کہا ہے کہ حساس گرجا گھروں کے اردگرد پٹرولنگ اور ناکہ بندی کو مزید موثر بنائیں، عبادت کیلئے آئے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔
ایس پی شہربانو نقوی نے ڈویژن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سرکل افسران و ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔
ایس پی شہربانو نقوی نے موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں، کہا کہ حساس گرجا گھروں کے اردگرد پٹرولنگ اور ناکہ بندی کو مزید موثر بنائیں، عبادت کیلئے آئے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے ۔
شہربانو نقوی نے مزید بتایا کہ گرجا گھر کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی اہلکار تعینات کیے گئے ۔