ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ سحر خان لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

 معروف اداکارہ سحر خان لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ سحر خان جو کم عرصے میں 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز حاصل کر چکی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئیں۔

 سحر خان نے 2018 میں نجی ٹی وی کے مشہور سیریل سے ڈیبیو کیا، جبکہ انہوں نے دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پہچان بنائی، حال ہی میں وہ مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے پسند کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈرامے ایک اور پاکیزہ کی لانچ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر سحر خان نے ویسٹرن اسٹائل کا لباس پہنا، جس میں وہ براؤن ٹاپ اور براؤن بلیزر میں نظر آئیں۔ 

سحر خان کے اس بولڈ انداز نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کو جنم دیا، ایک صارف نے لکھا کہ شہرت اور جدیدیت کے اس سفر میں فحاشی اختیار کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔

ایک اور نے کہا کہ سحر! اپنی پہچان قائم رکھو، ورنہ تم بھی بدنیتی پر مبنی طرزِ زندگی کا شکار ہو جاؤ گی، جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اس لباس میں پاکیزہ جیسا کردار کر رہی ہیں؟