ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس نے اسرائیل کیخلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی  

حماس نے اسرائیل کیخلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔

 ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ حماس خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرے تو وہ اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی ایسی افواج کی تعیناتی قبول کرتے ہیں، جو ایک علیحدگی فورس کے طور پر سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

  دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور قابض فوج نے تازہ کارروائیوں میں مزید 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

 11 اکتوبر 2025 کو غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل اب تک 367 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

 دو روز قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

 یاد رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔