ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست گوا کے مشہور نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گوا کے مشہور نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نائٹ کلب کے ملازمین کی ہے، پولیس نے بتایا کہ آگ رات تقریباً 12 بجے کلب کے کچن ایریا میں گیس سلنڈر کے شدید دھماکے سے پھیلی جس نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو آگ کا گولہ بنا دیا۔

 آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریسکیو ٹیمیں گھنٹوں جدوجہد کے بعد بھی تمام لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرامود ساونت نے ایکس پر پوسٹ میں تصدیق کی کہ حکومت نے اس دلخراش واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ ارپورہ شمالی گوا کا وہ علاقہ ہے جو خوبصورت ساحلوں، پرتعیش نائٹ لائف اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرا رہتا ہے، دسمبر کا مہینہ گوا میں پیک سیزن ہوتا ہے جب سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔