سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 342 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 118 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 224 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔