سٹی42: فیروزوالہ میں کالاخطائی روڈ پر ایک نجی سکول کی بس الٹ گئی جس میں 70 سے زائد بچے سوار تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس موڑ کاٹتے ہوئے اچانک سامنے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔
حادثے میں 20 سے زائد بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی بچوں کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ی مقامی حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔