ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس پر ڈیڑھ ارب سے زائد رقم خرچ،حکومت سے امداد کی درخواست

پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس پر ڈیڑھ ارب سے زائد رقم خرچ،حکومت سے امداد کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: پی ٹی آئی کے نومبر میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد اخراجات آچکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق احتجاج کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر 27 ہزار نفری تعینات کی گئی تھی، جن میں 2 ہزار اہلکار اسلام آباد پولیس کو بھی بھیجے گئے تھے۔

مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران پولیس کے 131 ملازمین زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ احتجاج کے دوران 20 پولیس ملازمین کو پُرتشدد مظاہرین نے مغوی بنا لیا تھا، جنہیں پولیس نے کامیاب آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس کو صرف گاڑیوں کے تیل، کھانے پینے، اور رہائش کی مد میں ایک ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ نومبر کے 7 روزہ احتجاج میں پولیس نے حکومت سے 50 کروڑ روپے کی اضافی رقم کی درخواست کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہیڈ آفس نے 20 کروڑ روپے کے 60 ہزار آنسو گیس شیلز خریدے، جو کہ احتجاج کے دوران مختلف اضلاع میں استعمال کیے گئے۔ اس کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر 40 کروڑ روپے کے آنسو گیس شیلز بھی خریدے گئے۔

مظاہرین نے پولیس کی درجنوں گاڑیوں کو جلا دیا یا توڑ کر ناکارہ بنا دیا، جبکہ پولیس کی اینٹی رائٹ کٹس، ہیلمٹس اور اسلحہ بھی چھین کر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

پولیس حکام نے حکومت سے احتجاج پر ہونے والے اخراجات کی فراہمی کی درخواست کی ہے تاکہ احتجاجی کارروائیوں کے دوران پولیس کے وسائل اور اخراجات کا تدارک کیا جا سکے۔