(راؤ دلشاد) کمشنر لاہور محمد عامر جان نے انسداد سموگ کے حوالے سے کمر کس لی،ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر لاہور نےعملدرآمد کرنے کی ہدایات کر دیں۔
کمشنر لاہورنے کہاہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہرصورت کرائیں گےتاہم شارٹ ٹرم پالیسی کے ساتھ لانگ ٹرم پالیسی پر کام کرنا ہو گا۔کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہاہےکہ لاہور میں 60لاکھ گاڑیوں اور ایک کروڑ سے زائدموٹرسائیکلوں سے 43فیصد شہر آلودہ ہوتا ہےمستقل سدباب نہ ہوا تو لاہوریوں کےلیے زیادہ مشکلات ہونگی۔
کمشنر لاہور شہر میں 800سےزائد فیکٹریاں سمیت دھواں چھوڑنے والی ہزاروں گاڑیاں بند کر چکےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم پالیسی میں انڈسٹریل زونز شہروں سے باہر ہونے چاہئیں، فصلوں کی باقیات بارے حل نکالنا ہوگا۔ شہریوں کو اپنی نقل وحرکت محدود کرنا ہو گی،مجھ سمیت لاہوریوں کو اپنے رویوں کو سنجیدگی سے بدلنا ہو گا۔