ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لاتعلقی کی اظہار کیا تو ان کی بہو کا بھی بیان سامنے آگیا.
سوشل میڈیا پیچز کے مطابق صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے پرائیوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
نیہا سلمان نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے‘۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں۔ بلآخر یہ دنیا فانی ہے‘۔
واضح رہے کہ صبا فیصل نے نیہا سلمان کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر بدنام کئے جانے پر بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کیا جس کی حمایت بڑے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی کی۔
View this post on Instagram