ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کےخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما بنگلادیش کے اوپنر انعام الحق کا کیچ پکڑنے کے دوران زخمی ہوئے، گیند نے ان کے انگوٹھے کو ہٹ کیا جس کے بعد ان کے انگوٹھے سے خون بھی نکلنے لگا۔ انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے فوری بعد ان کی چوٹ کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر ایکسرے کے لیے ڈھاکا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کپتانی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلےکے بعد جیت لیا تھا، آج بھارت اور بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔