(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی داخلہ فارم میں غلط معلومات درج کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی،8 نومبر 2021 کے بعد رزلٹ حاصل کرنے والے امیدوار داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم میں غلط معلومات درج کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق 8 نومبر 2021 کے بعد رزلٹ حاصل کرنے والے امیدوار داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔صرف 8 نومبر تک ایف اے،ایف ایس سی،اے لیول پارٹ ٹو کا رزلٹ حاصل کرنے والے داخلے کے لئے اہل ہیں۔
رجسٹرار کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی،اے لیول امتحان میں حتمی نتیجے کے بغیر کامیابی ظاہر کرنے والوں کے داخلے منسوخ کئے جائیں گے۔رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے تمام صدور شعبہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔