ٹرین کی زد میں آ کر شہری جاں بحق

Train accident
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)کوٹ لکھپت کے علاقے کچا جیل روڈ پر ٹرین کی زد میں آکر شہری جاں بحق ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کردی ۔
  پولیس کے مطابق کچا جیل روڈ پر کراچی سے لاہور آنے والے ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ ماجد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی متوفی ماجد ٹرین کی پٹری ہر پیدل چلتے ہوئے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے ورثا کو اطلاع کردی گئی ہے ۔