(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ' دیوانگی'نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ عروسی لباس پہنے شادی کی تیاری کررہی ہیں ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اداکار احسن خان کو بھی بولتے سنا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی ڈرامہ کا سیٹ لگا ہوا ہے جس میں اداکارہ حبابخاری شادی کے لئے تیار ہو رہی ہیں ۔اس موقع پر حبابخاری کچھ کہتی ہیں تو احسن خان اداکارہ کو تنگ کرتے ہوئے کہتے ہیں کیوں حبا کی لائٹس کسی نے لی ہیں یار۔
احسن خان اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں حبایہ بڑی جیولری شولری کیا سین ہو رہا ہے؟جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ شادی۔حبا بخاری کہتی ہیں شادی شادی ہر طرف شادی ۔احسن خان اداکارہ کو تنگ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں شادی شادی کردی آپی شادی ہوئی۔
پیچھے سے کوئی کہتی ہے کہ نہیں بولو آئی ایم شادی۔اس پر احسن ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ آئی ایم شادی ۔دونوں سے تنگ آکر حبا بخاری کہتی ہیں کہ آپ لوگ کچھ مت سنیں ایسے میں کچھ بھی نہیں ہے۔مت سنیں۔
View this post on Instagram