لیگی ایم پی اے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

MPA anticorruption radar
کیپشن: PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، اینٹی کرپشن اور ایل ڈی اے نے بلال یاسین کی موہنی روڈ پر قائم غیر قانونی مارکی سیل کردی۔

اینٹی کرپشن اورایل ڈی اے نے موہنی روڈ پر لیگی ایم پی اے بلال یاسین کی غیرقانونی مارکی سربمہر کردی۔ بلال یاسین اور محمد ندیم کی نواب مارکی اینڈ میرج ہال کیخلاف ڈی سی لاہور نے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا۔ ریفرنس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ بلال یاسین کا نواب میرج ہال و مارکی سائٹ میپ کی منظوری کے بغیر قائم کی گئی ہے۔

نواب میرج ہال و مارکی موہنی روڈ پر2 کنال 5 مرلہ پر واقع ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق بلال یاسین سرکاری فیسوں کی مد میں87 لاکھ 44 ہزار625 روپے کے نادہندہ ہیں۔ ڈی سی لاہورعمرشیرچٹھہ کے ریفرنس کے مطابق نواب میرج ہال بغیر منظوری کے قائم کرکے بلال یاسین نے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں سرکاری خزانہ کو85 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق نواب مارکی سائیٹ میپ فیس کی مد میں دو لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔